لاہور (پی پی اے) وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان کی 79ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا جبکہ موجودہ حکومت نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں معاشی استحکام کی راہ ہموار کی ہے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں مکہ مکرمہ میں ہونے والا معاہدہ پاکستان کے لیے اہم کامیابی ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اگلی منزل معاشی میدان میں نمایاں ترقی حاصل کرنا ہے اور حکومت اس مقصد کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار اور موثر سلامتی فراہم کرنے والے ملک کے طور پر ابھر رہا ہے جبکہ سعودی عرب کی معاشی قوت ترکیہ کی صنعتی و اقتصادی ترقی اور پاکستان کی مضبوط دفاعی صلاحیت خطے کے امن استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں ذمہ دارانہ فیصلے کیے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معاشی نظم و ضبط قائم کیا انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور عالمی حالات کے باعث توانائی کے شعبے کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا تاہم حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا نہیں ہونے دی علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی اور عالمی حالات میں بہتری آتے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نظام شفاف بنایا گیا ہے اور شہری اوگرا کی ویب سائٹ پر قیمتوں کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کا تقریباً 90 فیصد درآمدات سے پورا کرتا ہے جو ملکی معیشت پر بڑا بوجھ ہے پاکستان کو روزانہ تقریباً پانچ لاکھ بیرل تیل کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مقامی پیداوار تقریباً 70 ہزار بیرل یومیہ ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ دہائیوں میں مقامی تیل و گیس کے وسائل کی ترقی پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی وزیر مملکت نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر عالمی شہرت یافتہ کمپنی کو توانائی کے شعبے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے جو آئندہ چند ماہ میں اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ ریفائنری پالیسی کی منظوری دے چکی ہے تاکہ ریفائننگ کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔ موجودہ حکومت نے ایک سال کے اندر گردشی قرضے کے بہاؤ کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب اس میں مزید اضافہ نہیں ہورہا علی پرویز ملک نے کہا کہ ترکیہ کی معروف کمپنی ترکش پٹرولیم پاکستان کے سمندری علاقوں میں آف شور ڈرلنگ شروع کرنے جارہی ہے، جس سے تقریباً 120 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ایل پی جی کی ٹینڈرنگ بھی کھولی جارہی ہے جبکہ گیس کے شعبے میں نئے کنکشنز کا اجرا بھی دوبارہ شروع کردیا گیا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات مقامی وسائل کی تلاش، سرمایہ کاری کے فروغ اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی