اسلام آباد(پی پی اے) آٹو انڈسٹری کے سپیئر پارٹس اور دیگر متعلقہ اشیا کی قومی درآمدات میں جون 2026ء کے دوران 43.84 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2026ء کے دوران آٹو انڈسٹری کے پرزہ جات وغیرہ کی درآمدات کا حجم بڑھ کر 39.7 ملین ڈالر ہوگیا، جبکہ جون 2025ء میں ان درآمدات کی مالیت 27.6 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی اعداد و شمار کے مطابق جون 2025ء کے مقابلے میں جون 2026ء کے دوران آٹو انڈسٹری کے سپیئر پارٹس کی ملکی درآمدات میں 12.1 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 43.84 فیصد بنتا ہے۔یوں ایک سال کے عرصے میں آٹو انڈسٹری کے سپیئر پارٹس کی درآمدات میں نمایاں اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے