ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عمل پیرا

اسلام آباد (پی پی اے)اسلام آباد پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی یقینی بنانے کے لیے اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی۔اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے شکایات پیش کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، جبکہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔ شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے

Comments (0)
Add Comment