تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ بجلی کی پیداوار 4888 میگاواٹ ریکارڈ

ہری پور ( پی پی اے) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح زیادہ سے زیادہ کنزرویشن لیول 1550 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ بجلی کی پیداوار 4 ہزار 888 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی پیر کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی اوسط آمد ایک لاکھ 99 ہزار 100 کیوسک جبکہ مجموعی اخراج ایک لاکھ 69 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کی جانب سے پانی کا انڈنٹ ایک لاکھ 62 ہزار کیوسک رہا اعداد و شمار کے مطابق یونٹس ایک تا 10 سے 57 ہزار 300 کیوسک، یونٹس 11 تا 14 سے 55 ہزار 800 کیوسک اور یونٹس 15 تا 17 سے 42 ہزار کیوسک پانی خارج کیا جا رہا ہے جبکہ سپل وے سے 14 ہزار 200 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریزروائر کی سطح میں ایک فٹ اضافہ ہوا، جبکہ پی ایچ ایل کینال میں 800 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے

Comments (0)
Add Comment