لاہور (پی پی اے) پاکستان نے رواں 2026 کے آم برآمدی سیزن کے دوران اب تک 44 ہزار 882 میٹرک ٹن آم برآمد کیے ہیں جبکہ ایران، متحدہ عرب امارات اور عمان پاکستانی آم کی تین بڑی برآمدی منڈیوں کے طور پر سامنے آئے ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق 9 جولائی تک ایران 20 ہزار 336 میٹرک ٹن کے ساتھ پاکستانی آم کا سب سے بڑا خریدار رہا متحدہ عرب امارات نے 10 ہزار 68 میٹرک ٹن جبکہ عمان نے 6 ہزار 359 میٹرک ٹن آم درآمد کیے۔ ان تینوں منڈیوں کو مجموعی طور پر 36 ہزار 763 میٹرک ٹن آم برآمد کیے گئے جو پاکستان کی مجموعی آم برآمدات کا تقریباً 82 فیصد بنتا ہے دستاویزات کے مطابق 44 ہزار 882 میٹرک ٹن کا حجم پورے سال کی برآمدات کے بجائے سیزن کے وسط تک کے اعداد و شمار کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ آم کی برداشت اور بیرون ملک ترسیل کا عمل ابھی جاری ہے۔ سیزن مکمل ہونے تک مجموعی برآمدی حجم میں مزید اضافے کی توقع ہے رواں سیزن پاکستان نے کئی اہم اور زیادہ قدر والی عالمی منڈیوں کو بھی آم برآمد کیے 9 جولائی تک برطانیہ کو 3 ہزار 439 میٹرک ٹن جرمنی کو 836، سعودی عرب کو 710 ناروے کو 518 اور قطر کو 418 میٹرک ٹن آم برآمد کیے گئے اسی عرصے میں جاپان کو 251، امریکہ کو 248، کینیڈا کو 227، سویڈن کو 175 اور بحرین کو 171 میٹرک ٹن آم برآمد کیے گئے دستاویزات کے مطابق پاکستان تقریباً 70 ممالک کو تازہ آم برآمد کرتا ہے مشرق وسطیٰ پاکستانی آم کی سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے جس کے بعد افغانستان کا نمبر آتا ہے یورپی یونین برطانیہ جاپان جنوبی کوریا چین آسٹریلیا کینیڈا اور امریکہ کو اہم اور زیادہ قدر والی منڈیوں میں شمار کیا جاتا ہے پاکستان کی تازہ آم کی برآمدات 2022 میں 1 لاکھ 18 ہزار 121 میٹرک ٹن تھیں جو 2023 میں تقریباً 9.4 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 29 ہزار 230 میٹرک ٹن اور 2024 میں مزید 2.6 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 32 ہزار 587 میٹرک ٹن ہوگئیں 2025 میں آم کی برآمدات 1 لاکھ 16 ہزار 11 میٹرک ٹن رہیں۔
گزشتہ برسوں میں پاکستانی آم کی بڑی برآمدی منڈیوں کی ترتیب بھی تبدیل ہوتی رہی 2022 میں متحدہ عرب امارات 39 ہزار 596 میٹرک ٹن کے ساتھ سب سے بڑی منڈی تھا جبکہ ایران نے 38 ہزار 162 میٹرک ٹن آم درآمد کیے 2023 میں متحدہ عرب امارات کو برآمدات بڑھ کر 47 ہزار 523 میٹرک ٹن ہوگئیں جبکہ ایران نے 30 ہزار 16 میٹرک ٹن آم درآمد کیے افغانستان کو آم کی برآمدات بھی 2022 کے 11 ہزار 309 میٹرک ٹن سے بڑھ کر 2023 میں 26 ہزار 369 میٹرک ٹن ہوگئیں 2024 میں ایران 53 ہزار 205 میٹرک ٹن کے ساتھ پاکستان کے آم کی سب سے بڑی منڈی بن گیا جبکہ متحدہ عرب امارات نے 42 ہزار 723 اور افغانستان نے 19 ہزار 858 میٹرک ٹن آم درآمد کیے 2025 میں متحدہ عرب امارات دوبارہ سب سے بڑی منڈی بن گیا اور اس نے 35 ہزار 783 میٹرک ٹن آم درآمد کیے ایران 27 ہزار 632 اور افغانستان 23 ہزار 403 میٹرک ٹن کے ساتھ اس کے بعد رہے، جبکہ عمان کو 10 ہزار 261 اور عراق کو 8 ہزار 346 میٹرک ٹن آم برآمد کیے گئے دستاویزات کے مطابق 2026 کا آم برآمدی سیزن نسبتاً کم دستیابی کے باوجود جاری ہے پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے مطابق رواں سال آم کی دستیابی معمول سے 30 سے 35 فیصد کم ہے جس کی بنیادی وجوہات موسمیاتی تبدیلی اور درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ ہیں ان عوامل سے پھل بننے کا عمل متاثر ہوا اور آم کے وقت سے پہلے درختوں سے گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا حکومت آم کی برآمدات کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نباتاتی صحت کی جانچ سرٹیفکیٹس کے بروقت اجرا، ٹریٹمنٹ سہولتوں کی نگرانی اور متعلقہ فریقوں سے رابطہ کاری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے مزید اقدامات میں گرم پانی بخاراتی حرارت اور شعاعی ٹریٹمنٹ کی سہولتوں کے لیے منظوریوں میں توسیع ٹریس ایبلٹی نظام کو مضبوط بنانا بین الاقوامی پلانٹ پروٹیکشن کنونشن کے ای فائٹو ہب سے انضمام اور باغات ٹریٹمنٹ سہولتوں اور پیک ہاؤسز کی رجسٹریشن شامل ہیں