جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے منافع میں نو ماہ کے دوران 46.31 فیصد نمایاں اضافہ، منافع 4.96 ارب روپے تک پہنچ گیا

اسلام آباد (پی پی اے) جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے منافع میں رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 46.31 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کا منافع بڑھ کر 4.96 ارب روپے ہوگیا، جبکہ اکتوبر 2024ء سے جون 2025ء کے عرصے کے دوران کمپنی نے 3.39 ارب روپے منافع حاصل کیا تھا. اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 جون 2026ء کو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران کمپنی کے منافع میں 1.57 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو 46 فیصد سے زائد بنتا ہے۔ کمپنی کی مالیاتی کارکردگی میں نمایاں اضافے کو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بہتر مالی نتائج کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے

Comments (0)
Add Comment