واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیے، تربیلا میں قابلِ استعمال ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑ فٹ

اسلام آباد (پی پی اے) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 99 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69 ہزار 300 کیوسک دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد و اخراج 36 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا خیرآباد پل پر پانی کی آمد و اخراج 2 لاکھ 15 ہزار 300 کیوسک دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 70 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا رپورٹ کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 72 ہزار 900 اور اخراج 2 لاکھ 65 ہزار 200 کیوسک چشمہ بیراج میں آمد 2 لاکھ 53 ہزار 600 اور اخراج 2 لاکھ 44 ہزار 800 کیوسک جبکہ تونسہ بیراج میں آمد 3 لاکھ 30 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک رہا گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 73 ہزار 700 اور اخراج 2 لاکھ 33 ہزار 300 کیوسک سکھر بیراج میں آمد ایک لاکھ 81 ہزار 600 اور اخراج ایک لاکھ 28 ہزار 100 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج میں آمد ایک لاکھ 71 ہزار 200 اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا تریموں میں پانی کی آمد 46 ہزار 400 اور اخراج 34 ہزار 500 کیوسک جبکہ پنجند میں آمد 52 ہزار 200 اور اخراج 39 ہزار 200 کیوسک رہا واپڈا کے مطابق تربیلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ موجودہ سطح 1550 فٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح بھی 1550 فٹ ہے۔ آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا منگلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ موجودہ سطح 1206.90 فٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے جبکہ آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.683 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ موجودہ سطح 648.50 فٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے چشمہ میں آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا

Comments (0)
Add Comment