وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار پاکستانی عوام بھی دعاگو ہیں

اسلام آباد ( پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے عزیز بھائی اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے علاج کے دوران ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے خواہاں ہیں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں

Comments (0)
Add Comment