اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 917 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا کاروبار کے آغاز پر تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 917 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 82 ہزار 347 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 430 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا مارکیٹ میں ابتدائی تیزی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور مختلف شعبوں کے حصص کی خریداری کے رجحان کی عکاسی ہوئی جس کے باعث کاروبار کے آغاز ہی میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی