لاہور (پی پی اے) پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم دریائے سندھ میں کالا باغ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ذرائع کے مطابق دریائے چناب جہلم راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کی سطح پر ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 78 ہزار جبکہ تونسہ کے مقام پر 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے نالہ پلکھو اور نالہ ایک میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور جپہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو تمام بنیادی سہولیات اور ضروری ادویات فراہم کی جائیں گی انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ موسم اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیر و تفریح سے گریز کریں. محمد سیف انور جپہ نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کا خصوصی خیال رکھیں اور انہیں دریاؤں ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں میں نہانے سے ہرگز روکیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے