لاہور (اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے کاشتکاروں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کے کاشتکار سفید مکھی کے تدارک کے لیے فصل کی خصوصی طور پر ہفتے میں دو مرتبہ پیسٹ سکاوٹنگ کریں اور کپاس کے کھیت سمیت اردگرد موجود جڑی بوٹیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں اس کے علاوہ متبادل میزبان فصلات پر بھی سفید مکھی کا بروقت تدارک کیا جائے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کاشتکار کپاس کی فصل کو پانی کی کمی سے ہرگز دوچار نہ ہونے دیں اور فصل کی ضرورت اور موسمی حالات کے مطابق آبپاشی کریں محکمہ زراعت نے سفید مکھی کے کنٹرول کے لیے فی ایکڑ 20 پیلے چکنے کارڈز لگانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہر 15 روز بعد ان کارڈز پر چپکنے والا گلو دوبارہ لگایا جائے محکمہ زراعت کے مطابق اگر سفید مکھی کے نقصان کی معاشی حد فی پتے 5 بالغ بچہ یا دونوں ملا کر ہو تو مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے مناسب زرعی زہر کا سپرے کیا جائے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ہی کیمسٹری کی زرعی زہروں کے بار بار استعمال سے گریز کریں اور سپرے سے قبل سپرے مشین کی کیلی بریشن لازمی کریں۔ سفید مکھی کے تدارک کے لیے ترجیحاً ہالو کون نوزل یا پاور سپریئر استعمال کیا جائے