اُمَّتِ مُسلمہ کے زوال کی بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے:شجاع الدین شیخ باطل قوتیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دشمنی پیدا کرنا چاہتیں ہیں،سراج الحق،مولانا زاہد الراشدی و دیگر کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد(پی پی اے) اُمَّتِ مُسلمہ کے زوال کی سب سے بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر جناب شجاع الدین شیخ نے قرآن آڈیٹوریم لاہور میں اُمَّتِ مُسلمہ کی حالتِ زار اور راہِ نجات کے عنوان سے تنظیم اسلامی کے زیرِاہتمام منعقد ہونے والے سیمینار میں اپنے صدارتی خطبہ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید شبِ قدر میں نازل ہوا اور یہ تقدیروں کو بدل دینے والا کلام ہے۔ جب تک اُمَّت نے قرآن کو تھامے رکھا اللہ نے اُمَّت کو عروج اور غلبہ عطا فرمایا لیکن جب اُمَّت نے قرآن کو چھوڑ دیا تو ہم مغلوب ہوگئے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُمَّت کے پاس ایٹمی قوت، میزائل ٹیکنالوجی، بہترین افواج، تیل کی دولت اور بے شمار اسباب اور وسائل موجود ہیں لیکن اِس کے باوجود باطل سے مرعوبیت کی وجہ ’’دنیا سے محبت اور موت کا خوف‘‘ ہے۔ جب ہم اللہ کے دین کی مدد کریں گے یعنی اقامتِ دین کی جدوجہد میں تن من دھن لگا دیں گے تو اللہ کی مدد بھی ہمارے شاملِ حال ہوگی۔ جس کو اللہ کی مدد حاصل ہو جائے اُسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ سابق امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق مولانا زاہد الراشدی صدر مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور ڈاکٹر عارف رشید ،تنظیم اسلامی کے ترجمان رضاء الحق نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب فاروق گیلانی نے انجام دیئے

Comments (0)
Add Comment