اسلام آباد(پی پی اے) معروف تاجر رہنما سماجی شخصیت اور تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے چیئرمین سرفراز مغل نے پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین ہونے والے حالیہ تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ محض دفاعی تعاون تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے دور رس اثرات خطے کی سیاسی معاشی اور تجارتی صورتحال پر بھی مرتب ہوں گے اپنے ایک بیان میں سرفراز مغل نے کہا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کا دفاعی تعاون موجودہ عالمی اور علاقائی حالات میں ایک اہم پیش رفت ہے پاکستان کی دفاعی صلاحیت سعودی عرب کی معاشی و توانائی کی قوت اور ترکیہ کی عسکری و صنعتی استعداد ایک دوسرے کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ باہمی دفاعی تعاون سے خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی اور مشترکہ دفاعی صلاحیت کسی بھی جارحیت کے خلاف مؤثر قوت بن سکتی ہے
انہوں نے کہا کہ دفاعی تعاون کے ساتھ معاشی سرگرمیوں سرمایہ کاری اور سہ فریقی تجارت کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ اگر دفاع تجارت صنعت ٹیکنالوجی توانائی زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کریں تو اس شراکت داری سے تینوں ممالک کی معیشتوں کو نئی توانائی مل سکتی ہے مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارتی سہولت کاری ایک مضبوط اقتصادی شراکت داری کی بنیاد بن سکتی ہے انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کی یہ شراکت داری مسلم ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے ایک نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہوگی