قومی یومِ اقلیت ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے زیر اہتمام اظہارِ یکجہتی واک

راولپنڈی (پی پی اے) قومی یومِ اقلیت کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کے زیر اہتمام اقلیتی برادری سے اظہارِ یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایران روڈ پر خصوصی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا واک کی قیادت ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کی، جبکہ کمپنی کے افسران ورکرز اور بالخصوص مسیحی ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں پرجوش نعرے لگاتے ہوئے قومی یکجہتی اتحاد رواداری اور باہمی احترام کے عزم کا اظہار کیا ایران روڈ پر اقلیتی برادری کی پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ساجد صفدر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام میں اقلیتی برادری کا کردار قابلِ فخر اور ناقابلِ فراموش ہے۔ قومی یومِ اقلیت ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ پاکستان تمام شہریوں کا وطن ہے اور ہر شہری ملکی ترقی میں برابر کا شریک ہے انہوں نے کہا کہ کمپنی کے مسیحی ورکرز سمیت تمام ملازمین پاکستان کی خدمت اور شہروں کو صاف رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو قومی یکجہتی کی خوبصورت مثال ہے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی قومی دنوں اور اہم مواقع پر صفائی اور عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ اتحاد، رواداری باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی رانا ساجد صفدر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ صفائی کے ساتھ ساتھ معاشرے میں محبت برداشت اور احترام کو فروغ دیں اور ایک صاف.پرامن متحد اور مضبوط پاکستان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں

Comments (0)
Add Comment