وزیراعظم سے وزیر دفاعی پیداوار کی ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے منگل کو یہاں ملاقات کی وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج نے وزیراعظم کو تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر مبارکباد پیش کی وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو وزارت دفاعی پیداوار سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Comments (0)
Add Comment