اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک زندگی کے ہر شعبے میں مسلمانوں کے شانہ بشانہ اقلیتوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہری بلا تفریق مذہب ملک کی تعمیر ترقی اور خوشحالی کے لیے قدم سے قدم ملا کر کام کریں قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق آئین پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے وہ منگل کو وزیراعظم آفس میں مذہبی اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب میں وفاقی وزراء ارکان پارلیمنٹ اور ملک بھر سے مختلف اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی وزیراعظم نے کہا کہ 11 اگست کو پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے مسیحی ہندو سکھ اور پارسی برادری سمیت تمام اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں اقلیتوں نے تحریک پاکستان میں قائداعظم کا ساتھ دے کر تعمیری کردار ادا کیا جو تاریخ کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے 11 اگست کے خطاب کی روشنی میں اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مساوی حقوق حاصل ہیں اقلیتی برادریوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور خدمات انجام دیں تعلیم کے شعبے میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہنا ناگزیر ہے وزیراعظم نے اپنی اور اپنے بہن بھائیوں کی مسیحی تعلیمی اداروں میں ابتدائی تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس برادری نے تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا وزیراعظم نے سیسل چوہدری جسٹس اے آر کارنیلئیس جوگندر ناتھ منڈل ایس ایل گبز اور ایس پی سنگھا سمیت مختلف اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والی قومی شخصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اقلیتوں نے جنگوں قومی تعمیر اور ملکی دفاع سمیت ہر میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اقلیتی برادری کے افراد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ملک کو دنیا میں نمایاں مقام دلانا ہوگا قیام پاکستان کے مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو اقوام عالم میں اس کا جائز مقام دلانا ہم سب کی ذمہ داری ہے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ امن ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ہے انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا تقریب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی اقلیتی برادری کی شخصیات میں ایوارڈز اور اعزازات بھی تقسیم کیے قبل ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے اور حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے اور قائداعظم کے وژن کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے بتایا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اقلیتی طلبہ کو تعلیمی وظائف اور مالی معاونت دی جا رہی ہے جبکہ دس مذہبی تہوار سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے وزیر مملکت برائے مذہبی بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ ملک بھر میں اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر وزیراعظم کی شرکت اقلیتی برادری کے لیے باعث افتخار ہے انہوں نے کہا کہ ہم فخر سے کہتے ہیں کہ پاکستان سب کا پاکستان ہے انہوں نے کہا کہ سکھ میرج ایکٹ اور ہندو میرج ایکٹ اقلیتوں کے لیے اہم پیش رفت ہیں جبکہ مسیحی میرج ایکٹ پر بھی کام جاری ہے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان نے دنیا بھر میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا ہے سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز ایکٹ خوش آئند اقدام ہے اقلیتی برادریوں نے پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ مثبت اور نمایاں کردار ادا کیا ہے