اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کولمبیا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے کولمبیا کے صدر ابیلاردو ڈی لا ایسپرییلا کولمبیا کے عوام اور ان تمام خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد اور اس سانحے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ ہیں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں کولمبیا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے