وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے تین سالہ آزادانہ آڈٹ کی ہدایت بے ضابطگیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ویئر ہاؤسز کی فزیکل اسٹاک تصدیق ہوگی

اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا تین سال کا آزادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم نے یہ بات منگل کو اپنی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کہی وزیراعظم نے حکم دیا کہ کسی بھی بے ضابطگی اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اجلاس میں کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسٹمز ویئر ہاؤسز میں پٹرولیم مصنوعات سے متعلق کارگو کی نگرانی وی باک نظام سے منسلک ہے جبکہ بانڈڈ تجارت ملک کی کل درآمدات کا 16.5 فیصد ہے بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کی فزیکل اسٹاک ویریفکیشن کرائی جائے گی ان کی لائسنسنگ اور سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کی ویلیوایشن ٹیسٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نظام کا جائزہ لیا جائے گا وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں بے ضابطگیوں کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیر پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی

Comments (0)
Add Comment