کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 4 ہزار 200 سے تجاوز کر گئے

کنشاسا (پی پی اے) کانگو میں ایبولا وائرس کی موجودہ وبا کے دوران تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 209 تک پہنچ گئی، جبکہ 1 ہزار 916 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اس طرح اموات کی شرح 45.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے سی جی ٹی این نے کانگو کی وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں ایبولا وائرس کی موجودہ وبا کے دوران تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 ہزار 209 ہوگئی ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق جمہوریہ کانگو میں جاری بنڈی بگیو ایبولا وبا کا پھیلاؤ سرکاری اعلان سے کافی پہلے شروع ہو چکا تھا جینیاتی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ وائرس رواں سال فروری کے اوائل میں ہی مقامی سطح پر خاموشی سے پھیلنا شروع ہوگیا تھا جبکہ حکومت نے باضابطہ طور پر 15 مئی کو وبا کا اعلان کیا عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وبا پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات اور نگرانی کا نظام مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے متاثرہ علاقوں میں ممکنہ پوشیدہ کیسز کی نشاندہی کے لیے گھر گھر جا کر جامع جانچ کا عمل جاری ہے سرکاری اندازے کے مطابق جانچ کا دائرہ وسیع ہونے کے ساتھ آئندہ چند ہفتوں میں وبا کی صورتحال مزید سنگین ہونے کا امکان ہے

Comments (0)
Add Comment