اسلام آباد پولیس کی کھلی کچہریاں شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات

اسلام آباد (پی پی اے) اسلام آباد پولیس عوام کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور ایس پی صدر زون خالد محمود اعوان نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کی فوری دادرسی یقینی بنانے کے لیے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا کھلی کچہریوں میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور ایس پی صدر زون خالد محمود اعوان نے شہریوں کی شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے. اس موقع پر افسران نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے جبکہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان مال اور عزتِ نفس کے تحفظ کو مقدم سمجھتی ہے اور عوامی مسائل کے فوری ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی

Comments (0)
Add Comment