کوئٹہ ( پی پی اے) بلوچستان ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس محمد رؤف عطاء، جسٹس اللہ داد روشان اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی شامل ہی تینوں ججز نے بلوچستان ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی حیثیت سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ کے ایڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی، جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز ججز عدلیہ کے افسران و اہلکاروں وکلا تنظیموں کے عہدیداران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی تینوں ایڈیشنل ججز کی تقرری ایک سال کے لیے، مدت حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی واضح رہے کہ صدرِ مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی تھی تینوں ایڈیشنل ججز کی تقرری ایک سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے نئے ایڈیشنل ججز کی ایک سالہ مدت حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب میں عدالتی برادری کی بھرپور شرکت نے نئے ججز کے عہدہ سنبھالنے کے موقع کو اہمیت بخش دی