جشن آزادی تقریب کے باعث اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری، متبادل راستے مقرر

اسلام آباد(پی پی اے) جشن آزادی کی تقریب 13 اگست کو یادگار فتح ایچ ایٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس کے باعث ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے اسلام آباد میں 12 اگست رات 12 بجے سے 14 اگست رات 12 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا ڈائیورشن پلان کے مطابق کورال چوک سے خیابان چوک ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو کے دونوں اطراف ٹریفک بند رہے گی جبکہ فیض آباد لوپس راول ڈیم سے فیض آباد لنک روڈز بھی بند ہوں گے۔ گارڈن فلائی اوور آئی ایٹ سائیڈ فیض احمد فیض روڈ میر چاکر روڈ جوڈیشل اکیڈمی اور میر ظفر اللہ روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے گارڈن شکرپڑیاں سے آئی ایٹ اور فیصل ایونیو چاند تارہ ٹی کراس سے شکرپڑیاں اور گارڈن ایونیو جبکہ پشاور روڈ سے کوڑیانوالہ چوک تک سری نگر ہائی وے بھی دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند ہوگا ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے شہری نائنتھ ایونیو جناح ایونیو یا مری روڈ راول ڈیم چوک استعمال کر سکیں گے آئی ایٹ اور ایچ ایٹ کے رہائشی نائنتھ ایونیو جناح ایونیو جبکہ راولپنڈی جانے والے شہری آئی جے پی روڈ ڈبل روڈ اور مری روڈ استعمال کریں گے مری بہارہ کہو اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے شہری راول ڈیم چوک پارک روڈ لہتراڑ روڈ کھنہ اور ایکسپریس وے کا راستہ اختیار کریں ایئرپورٹ جانے والے شہری مارگلہ روڈ جناح ایونیو پشاور موڑ فلائی اوور سری نگر ہائی وے اور ایران ایونیو استعمال کریں ایمرجنسی صورتحال میں ایمبولینسز اور ہسپتال جانے والے شہریوں کے لیے بھی متبادل راستے مقرر کیے گئے ہیں الشفاء ہسپتال کے لیے نائنتھ ایونیو اور کرنل شیر خان روڈ پمز کے لیے جناح ایونیو نائنتھ ایونیو ابن سینا اور مارگلہ روڈ جبکہ پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال کے لیے جناح ایونیو سیونتھ ایونیو مارگلہ روڈ شہید ملت اور فضل حق روڈ استعمال کیے جا سکیں گے ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جشن آزادی تقریبات کے دوران کسی بھی دقت سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں

Comments (0)
Add Comment