سکیورٹی انتظامات کا جائزہ پولیس افسران و جوانوں کو چیکنگ مؤثر بنانے کی ہدایات جاری

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے ریڈ زون کے ناکہ جات اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناکہ بندی کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایا جائے. قاضی علی رضا نے کہا کہ تمام افسران و جوان ہمہ وقت الرٹ رہیں مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں انہوں نے ہدایت کی کہ سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آیا جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی کے تمام اقدامات اسی مقصد کے تحت کیے جا رہے ہیں انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں

Comments (0)
Add Comment