عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، خاقان وحید خواجہ

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور چیئرمین راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی میں شامل ہونے والے نامور سیاسی و سماجی رہنما عمیر اللہ جان کی شمولیت کے موقع پر کہی۔ جبکہ چیئرمین سے مختلف وفود نے بھی ملاقات کی۔ جس میں نامور صحافی راجہ ابرار احمد۔ خورشید عباسی۔ اکرام اللہ۔ ڈاکٹر عباس۔ امجد علوی اور راجہ کامران عرف کامی بھی شامل تھے۔ عمیر اللہ جان نے تمام ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ میں پارٹی میں شامل اس لیے ہوا ہوں کہ یہ آئندہ نسل کے لیے پروگرام رکھتی ہے اور بغیر اقتدار کے بھی رفاہی کاموں میں پہلے نمبر پر ہے۔ چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ میں فلاحی اور مفاد عامہ کے جو پروگرام اپنے لوگوں کو دے رہا ہوں اس طرح کے پروگرام حکومت کو دینے چاہیے تھے جس میں حکومت ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی اور لاقانونیت کے خلاف ہیں ہماری جدوجہد آئندہ نسل کے فلاح و بہبود کے لیے جو ہم جاری رکھیں گے۔

Comments (0)
Add Comment