نوجوانوں کو بااختیار بنانا پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (پی پی اے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم ہنرمندی، روزگار کاروبار ڈیجیٹل جدت کھیلوں اور شہری سرگرمیوں میں مواقع فراہم کرکے ملک کی آبادیاتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا ہے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اپنے پیغام میں صدر مملکت نے نوجوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی توانائی استقامت، تخلیقی صلاحیتوں اور پُرامن خوشحال اور پائیدار مستقبل کی تعمیر کے عزم کو سراہتا ہے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس سال نوجوانوں کے عالمی دن کا موضوع مختلف حالات مشترکہ خواہشات ہمیں یاد دلاتا ہے کہ نوجوان خواہ کسی بھی پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں معیاری تعلیم باعزت روزگار جدت و اختراع مساوات اور معاشرے میں مؤثر شرکت ان کی مشترکہ خواہشات ہیں ہر نوجوان کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ریاست کے ساتھ ساتھ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا جوش، تخلیقی صلاحیت اور استقامت پاکستان کے لیے ایک قوت ہیں ان کے منفرد زاویہ نگاہ اور اختراعی خیالات معاشروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تعلیم روزگار کاروبار رضاکارانہ سرگرمیوں اور فیصلہ سازی کے عمل میں نوجوانوں کی شمولیت یقینی بنا کر معاشرے کی بہتری کے لیے ان کی بے پناہ صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے صدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کو قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے بااختیار بنانا محض ان کے مستقبل ہی نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے پاکستان کی تقریباً 67 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اس لیے نوجوان قوم کی سب سے بڑی قوت ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصاً نوجوان خواتین کی امنگیں صلاحیتیں اور قیادت ملک کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو تعلیم ہنرمندی کاروبار سائنس ٹیکنالوجی اور قیادت کے شعبوں میں مواقع فراہم کرکے قوم کی بھرپور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے صدر مملکت نے کہا کہ اگر تعلیمی مواقع کی کمی نوجوانوں میں بے روزگاری کی بلند شرح اور ڈیجیٹل خواندگی کے خلا جیسے چیلنجز کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو ان کے طویل المدتی اثرات پورے معاشرے میں پھیل سکتے ہیں جن میں معاشی جمود افرادی قوت کی بیرون ملک منتقلی جرائم میں اضافہ انسانی اسمگلنگ ذہنی صحت کے مسائل اور معاشرتی بے چینی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور وزیراعظم یوتھ پروگرام اسی عزم کا عملی اظہار ہے پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیم ہنرمندی روزگار کاروبار ڈیجیٹل جدت کھیلوں اور شہری سرگرمیوں میں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں. صدر آصف علی زرداری نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کارکردگی کے حصول کی کوشش کریں جدت و اختراع کو اپنائیں دیانت داری ہمدردی اور برداشت کی اقدار کو فروغ دیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں فعال کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مشترکہ خواہشات کو مشترکہ کامیابیوں میں تبدیل کرتے ہوئے ایک مضبوط جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا

Comments (0)
Add Comment