اسلام آباد (پی پی اے) پاکستانی آلو کو اس وقت 36 ممالک کی منڈیوں تک برآمدی رسائی حاصل ہے، جہاں برآمدی تقاضے معمول کے نباتاتی صحت سرٹیفکیٹ سے لے کر درآمدی اجازت ناموں اور مخصوص نباتاتی صحت کی شرائط تک مختلف ہیں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے محکمہ تحفظ نباتات کے مطابق 36 ممالک میں سے 17 منڈیوں میں پاکستانی آلو معمول کے نباتاتی صحت سرٹیفکیٹ کے ذریعے برآمد کیے جا سکتے ہیں جبکہ 10 ممالک کے لیے سرٹیفکیٹ کے اجرا سے قبل درآمد کنندہ ملک کا مستند درآمدی اجازت نامہ ضروری ہے. باقی 9 ممالک نے اضافی شرائط عائد کر رکھی ہیں، جن میں نباتاتی صحت سرٹیفکیٹ پر اضافی تصدیق، کیڑوں اور بیماریوں سے پاک پیداواری علاقوں کی تصدیق پیکنگ اور شپنگ کنٹینرز کو جراثیم و کیڑوں سے پاک کرنا اور مخصوص نباتاتی صحت کے تقاضوں کی تکمیل شامل ہے آلو کی برآمد کے عروج کے سیزن میں برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے محکمہ تحفظ نباتات کا عملہ اوکاڑہ دیپالپور قصور اور پاکپتن سمیت بڑے پیداواری ذخیرہ اور پروسیسنگ مراکز میں 24 گھنٹے تعینات کیا گیا ہے برآمد کنندگان کی سہولت اور شکایات کے ازالے کے لیے فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے دستاویزات کے مطابق روس نے آلو کے کیڑے اور ٹماٹو ولٹ وائرس کی مبینہ موجودگی پر خدشات کے باعث پنجاب سے آلو کی درآمد پر پابندی عائد کی تھی محکمہ تحفظ نباتات نے روسی حکام سے رابطہ کرکے پاکستان کے نباتاتی صحت کے نظام اور متعلقہ کیڑوں و بیماریوں سے پاک حیثیت کے حق میں سائنسی شواہد فراہم کیے۔مسلسل سفارتی و تکنیکی کوششوں کے نتیجے میں روسی حکام نے پاکستان کا مؤقف اور فراہم کردہ شواہد تسلیم کرتے ہوئے پنجاب سے آلو کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی جس کے بعد پاکستانی آلو کو روسی منڈی تک دوبارہ رسائی حاصل ہوگئی چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے بھی ویلیو ایڈڈ آلو مصنوعات بالخصوص آلو کے چپس اور نشاستے میں دلچسپی ظاہر کی ہے کیونکہ ان مصنوعات کے لیے قرنطینہ کی شرائط نسبتاً آسان اور منڈی تک رسائی کا طریقہ کار زیادہ مؤثر ہے کمبوڈیا پاکستانی آلو کے لیے نئی منڈی کے طور پر سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے فروری 2026 میں مارکیٹ رسائی کی درخواست دی تھی جس کی منظوری 28 فروری کو دے دی گئی ویتنام کے لیے پیسٹ رسک اسیسمنٹ سے متعلق پاکستانی جوابات بھی فروری 2026 میں جمع کرائے گئے جبکہ ویتنامی حکام نے اپریل میں آلو کو ترجیحی بنیادوں پر زیر غور رکھنے سے آگاہ کیا۔دستاویزات کے مطابق میکسیکو جاپان ارجنٹائن تھائی لینڈ فلپائن اور یورپی یونین کے ساتھ بھی پیسٹ رسک اسیسمنٹ اور مارکیٹ رسائی کے حوالے سے رابطہ کاری جاری ہے محکمہ تحفظ نباتات کے اقدامات میں مخصوص نباتاتی صحت کی شرائط پر عمل درآمد چوبیس گھنٹے سرٹیفکیشن سہولت درآمد کنندہ ممالک کے ساتھ تکنیکی رابطہ کاری اور برآمد کنندگان کے لیے شکایات کے ازالے کا مؤثر نظام شامل ہے