اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ای کامرس کے ذریعے ایسے طالب علم تیار کر رہے ہیں جو اپنے گھر والوں پر بوجھ بننے کے بجائے خود کمائیں اور ملک کا قیمتی سرمایہ بنیں انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں اسلام آباد کے مختلف مضافاتی علاقوں سے آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہا کہ وہ عوامی مسائل خاقان وحید خواجہ کے پاس اس لیے لاتے ہیں کہ ان کے پاس مسائل کا حل موجود ہے خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی سطح پر کام کر رہے ہیں اور ہمارا کام خود بولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہے ہیں، حالانکہ یہ کام حکومتوں کی ذمہ داری ہے لیکن حکومتیں اس طرف خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے جلد ایک اور ایسی پالیسی متعارف کرانے جا رہے ہیں جس کے ذریعے وہ ملک کے لیے بہترین اور کارآمد افراد ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف ملک کا نوجوان طبقہ ہے