بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے کی اسحاق ڈار نے مذمت کردی حوثی حملے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق، ایک زخمی ہوا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحیرہ احمر میں غیر جنگی تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی انہوں نے کہا کہ ایسے حملے بے گناہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالتے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے اور بحیرہ احمر میں بحری نقل و حرکت، سمندری سلامتی اور تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہیں نائب وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان واقعے کی مزید تفصیلات اور حالات جاننے کے لیے متعلقہ سعودی حکام اور یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت سے رابطے میں ہے انہوں نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایت کی کہ متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کرتے ہوئے جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی اور وطن منتقلی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں جبکہ زخمی پاکستانی شہری کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہے گی

Comments (0)
Add Comment