اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا این ڈی ایم اے میڈیا ونگ کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے این ڈی ایم اے افسران کے ہمراہ وفاقی وزیر کا استقبال کیا شزہ فاطمہ خواجہ کو نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے امور اور ٹیکنالوجی پر مبنی جدید آفات سے نمٹنے کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی وفاقی وزیر کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آفات کی پیشگی اطلاع تیاری اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا انہیں مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام قبل از وقت خطرات کی تشخیص تدارک کے لائحہ عمل جدید ٹیکنالوجی کے اقدامات اور خطرات سے متعلق رابطہ کاری کے مجوزہ نظام پر بھی بریفنگ دی گئی شزہ فاطمہ خواجہ نے موبائل نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر اور محفوظ تعمیراتی ماڈلز کا بھی دورہ کیا انہوں نے قومی سطح پر آفات سے نمٹنے کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا وفاقی وزیر نے این ڈی ایم اے اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال پاکستان میں آفات سے نمٹنے کی استعداد اور قومی استحکام میں اضافے کے لیے اہم ہے