اسلام آباد.(پی پی اے) جشن آزادی کے سلسلے میں دارالحکومت اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری آئی سی ٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈی چوک اسلام آباد میں تاریخی اسلام آباد سٹی پریڈ 2026 کا انعقاد کیا جائے گا اسلام آباد سٹی پریڈ کا آغاز 14 اگست بروز جمعہ شام 5 بجے کے بعد ہوگا عوام الناس کے لیے داخلہ بالکل مفت ہوگا جبکہ فیملیز کے لیے علیحدہ انکلوژرز اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق اس میگا عوامی ایونٹ میں اسلام آباد پولیس کے مختلف اسکواڈز کے علاوہ میوزیکل کنسرٹ بھی منعقد ہوگا جس میں معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ ساحر علی بگا اور دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے بچوں کے لیے پپٹ شو فلوٹس اور دیگر رنگا رنگ تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا جائے گا چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے متعلقہ افسران کے ہمراہ تقریب کے انتظامات اور ریہرسل کا جائزہ لینے کے لیے ڈی چوک کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر پریڈ سے ان کے بچپن کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں کئی سال قبل 23 مارچ کی پریڈ کا انعقاد بھی اسی مقام پر کیا جاتا تھا جو بعد ازاں ختم کر دیا گیا تاہم اب اس روایت کو دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے اور اس پریڈ میں ہر شخص شرکت کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ فیملیز کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں عوام تفریح چاہتی ہے تو جشن آزادی سے بہتر موقع کوئی نہیں ہو سکتا اور ہم سب اس پریڈ کے لیے انتہائی پرجوش ہیں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ڈی چوک کی جانب سے آنے والے شہریوں کے لیے راستے مکمل طور پر کھلے رہیں گے یوم آزادی کی مناسبت سے اس مقام پر تاریخی آتش بازی کا بھی اہتمام کیا جائے گا جبکہ مختلف بینڈز اور فوک فنکار بھی پرفارم کریں گے انہوں نے بتایا کہ عوام کے لیے 6 ہزار نشستیں لگائی گئی ہیں تاہم اگر 15 ہزار افراد بھی تقریب میں شریک ہوں تو یہاں مزید لوگوں کے لیے بھی کافی جگہ موجود ہوگی سہیل اشرف نے کہا کہ اس بڑے عوامی ایونٹ کے دوران میڈیکل ٹیمز کی جانب سے میڈیکل کیمپس قائم کیے جائیں گے جبکہ فیملیز کے لیے الگ بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔ خصوصی افراد کے لیے بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر ویل چیئر بھی دستیاب ہوگی سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تاریخی جشن آزادی میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں انتظامیہ کے مطابق ڈی چوک پر منعقد ہونے والی یہ تقریب دارالحکومت اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی ایونٹس میں سے ایک ہوگی