اسلام آباد۔ ( پی پی اے) ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایئڈے دفتر خارجہ پہنچ گئے جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا خیرمقدم کیا دفتر خارجہ کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ کا دورہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کا اعلیٰ ترین سطح کا دورہ ہے۔ وہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر 13 سے 14 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں ناروے کے وزیر خارجہ جمعرات کی صبح اسلام آباد پہنچے تھے۔ دورے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور ناروے کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے