آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے میرے دروازے ہمیشہ شہریوں کے لیے کھلے ہیں انہوں نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو مقررہ ٹائم فریم میں درخواستیں میرٹ پر حل کرکے رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوانے کے احکامات جاری کیے آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ اوقات کی پابندی کریں اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں سید علی ناصر رضوی نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد سے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مدد مل رہی ہے انہوں نے تمام زونل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ اوقات میں شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل بروقت اور میرٹ پر حل کریں

Comments (0)
Add Comment