سندھ کا کردار پاکستان کی تشکیل میں ہمیشہ صف اول رہے گا، مراد علی شاہ

کراچی (پی پی اے) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے میں سندھ کا صف اول کا کردار ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج گورنر اور کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 10 اکتوبر 1938 کو سندھ نے عیدگاہ میدان میں ایک قرارداد پیش کی، جبکہ قیام پاکستان کے بعد بھی دوبارہ قرارداد پیش کی گئی۔ ہمیں قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا رہنا اور متحد رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی جوہری طاقت کے بانی ہیں، انہوں نے شہادت قبول کی مگر گھٹنے نہیں ٹیکے۔ شہید بینظیر بھٹو نے بھی شہادت قبول کی مگر پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں وزارت خارجہ کی باگ ڈور سنبھالی۔ بھارت نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو پوری قوم متحد ہوگئی

Comments (0)
Add Comment