اسلام آباد ( پی پی اے) شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں ملازمین، مریضوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی اتحاد و افتخار کا عملی اظہار کیا شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صحت کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹیم شفا کی خدمات کو سراہا محمد علی رندھاوا نے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں اپنی والدہ کے علاج کے دوران ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے میڈیکل اور معاون ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، ہمدردانہ رویے اور نگہداشت کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی انہوں نے پاکستانی پاسپورٹ اور قومی شناخت کے تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاسپورٹ محض سفری دستاویز نہیں بلکہ پاکستانی شہریت وقار اور خودمختاری کی نمایاں علامت ہے۔ ہر مستند پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کی نمائندگی کرتا ہے انہوں نے 79ویں یومِ آزادی اور تاریخ ساز مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے اجتماعی سلامتی اور سعودی عرب و ترکیہ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم سنگِ میل قرار دیا چیف ایگزیکٹو آفیسر شفا انٹرنیشنل ہسپتال ڈاکٹر ذیشان بن اشتیاق نے رواں سال یومِ آزادی کی تقریبات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سرشار شفا کے طبی شعبے سے وابستہ افراد اپنی مہارت، استقامت اور غیر متزلزل احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ہر روز پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ قومی فخر کا باعث ہے اور پاکستان کی سلامتی و اتحاد کو مزید مضبوط کرتا ہے ڈاکٹر ذیشان نے تقریب کے شرکا پر زور دیا کہ دیانت داری اور بہترین کارکردگی کے ساتھ ملک کی خدمت کے عزم کی تجدید کریں تقریب کا اختتام قومی نعروں اور ہمدردی و قومی جذبے کے ساتھ ملک کی خدمت کے اجتماعی عزم پر ہوا