شہریوں کے تحفظ اور پُرامن جشن آزادی کے لیے اسلام آباد پولیس مکمل متحرک ہے

اسلام آباد (پی پی اے) ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ اور ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر و ٹریننگ محمد عتیق طاہر نے یومِ آزادی کے موقع پر مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا سینئر پولیس افسران نے اہم شاہراہوں عوامی و تفریحی مقامات اور دیگر حساس مقامات پر سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو مستعدی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت کی انہوں نے پولیس کی موجودگی اور نگرانی کو مؤثر بنانے شہریوں کی آمد و رفت اور عوامی اجتماعات کے پیش نظر سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی افسران نے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے سینئر افسران نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنانے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہنے کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی فرائض میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ اور ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر و ٹریننگ محمد عتیق طاہر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس یومِ آزادی کے موقع پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں پُرامن ماحول کے قیام کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے تمام افسران و جوان مربوط سکیورٹی پلان کے تحت فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ شہری آزادی کی خوشیاں محفوظ اور پُرسکون ماحول میں منا سکیں

Comments (0)
Add Comment