اسلام آباد(پی پی اے): وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبد الخالق خان اچکزئی کو ٹیلی فون کرکے ان کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبر و استقامت عطا فرمائے