چوہدری ذوالفقار علی انجم کی زیرِ نگرانی سلور فوڈز حطار میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب

حطار ( پی پی اے ) چوہدری ذوالفقار علی انجم بانی و سرپرست ولکا فوڈز اور چیئرمین ایس ایم گروپ آف انڈسٹریز کی زیرِ نگرانی سلور فوڈز حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں جشنِ آزادی کی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کی انتظامیہ مینجمنٹ اسٹاف اور فیکٹری ورکرز نے بھرپور شرکت کی اور وطنِ عزیز سے والہانہ محبت کا اظہار کیا تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر قادر محمود جنرل منیجر محمد فاروق انجم نیشنل سیلز منیجر محمد رضوان ایڈمن منیجر تاج ایڈمن منیجر یوسف بیگ سمیت دیگر مینجمنٹ افسران اور بڑی تعداد میں فیکٹری ورکرز شریک ہوئے جشنِ آزادی کی تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد قومی پرچم کشائی کی گئی اور شرکاء نے قومی ترانے کی پُرجوش انداز میں ادائیگی کی تقریب کے دوران شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے گئے جبکہ جشنِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں جدوجہد اور قائداعظم محمد علی جناح کی بے لوث اور مدبرانہ قیادت کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت استحکام اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے مقررین نے کہا کہ ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے پوری قوم کو متحد رہنا ہوگا اس موقع پر مکہ معاہدہ کو بھی سراہا گیا اور اسے خطے میں باہمی تعاون اتحاد اور مشترکہ سلامتی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں مقررین نے چوہدری ذوالفقار علی انجم کی وطن سے محبت اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک کے معروف صنعت کار کی جانب سے پاکستان ہی میں سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینا قابلِ تحسین اقدام ہے جس سے انجینئرز ہنرمندوں فیکٹری ورکرز اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں شرکاء نے کہا کہ چوہدری ذوالفقار علی انجم کی عوام دوست اور روزگار دوست صنعتی پالیسی کے باعث فوڈ سیکٹر میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے جس سے نہ صرف مقامی سطح پر روزگار پیدا ہو رہا ہے بلکہ ملکی معیشت میں بھی مثبت کردار ادا کیا جا رہا ہے تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی استحکام خوشحالی ادارے کی ترقی اور ملکی معاشی مضبوطی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ وطنِ عزیز کے شہداء کے لیے بھی فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پاکستان کو امن ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے تقریب کے شرکاء نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بلند کیے

Comments (0)
Add Comment