یوم آزادی بانیان پاکستان کی قربانیوں اور قومی عزم کی تجدید کا دن ہے پاکستان کی سب سے بڑی طاقت عوام خصوصاً نوجوان ہیں، معاون خصوصی فہد ہارون

اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کے عوام اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور ان تمام افراد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جن کی جدوجہد سے پاکستان کا قیام ممکن ہوا، جبکہ یہ مضبوط پُرامن خوشحال اور خود انحصار ملک کی تعمیر کے قومی عزم کی تجدید کا بھی موقع ہے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں فہد ہارون نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو قومی مفادات کے فروغ اور برادر و دوست ممالک کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کے لیے ان کی قیادت پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی دفاعی تعاون کے اہم معاہدے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے تزویراتی تعلقات اجتماعی سلامتی اور علاقائی استحکام کے فروغ میں سنگ میل قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات اور علاقائی امن میں پاکستان کے تعمیری کردار کا عکاس ہے فہد ہارون نے پاکستان کی مسلح افواج کے افسران اور اہلکاروں کو ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے بہادری اور ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ آزادی ایک اعزاز بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔ ہمیں آزادی حاصل کرنے والوں اور اس کا دفاع جاری رکھنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ایسے پاکستان کی تعمیر کے عزم کی بھی تجدید کرنی چاہیے جو متحد پُرامن خوشحال اور دنیا میں اپنے مقام کے حوالے سے پُراعتماد ہو فہد ہارون نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے عوام.خصوصاً نوجوان ہیں جن کی صلاحیتیں توانائی اور امنگیں ملک کے مستقبل کی تشکیل کریں گی انہوں نے کہا کہ اعتماد اتحاد اور مشترکہ مقصد کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے بانیان پاکستان کی امنگوں کو مضبوط اور زیادہ خوشحال پاکستان میں تبدیل کرنا ہوگا
انہوں نے پاکستان کے لیے مسلسل استحکام، ترقی اور خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دعا بھی کی

Comments (0)
Add Comment