آرمی چیف کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں یوم آزادی استقبالیہ کا اہتمام کیا

راولپنڈی ( پی پی اے) چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات نے یوم آزادی کے موقع پر پاک وج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملک کے دفاع میں سابق فوجیوں کی انمول شراکت اور تاحیات خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قومی لچک مستحکم بنانے میں ان کے لازوال کردار کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں کا تجربہ رہنمائی اور مسلسل مصروفیت بالخصوص تیزی سے ابھرتے ہوئے اور پیچیدہ سکیورٹی مسائل کے حل کے لیے قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے. سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور بھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلح افواج کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے قومی اتحاد، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا استقبالیہ میں ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Comments (0)
Add Comment