آزاد کشمیر باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ ایل اے 15 اور 16 کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ ہوگی

مظفرآباد (پی پی اے) آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ اسٹیشنز پر آج ری پولنگ ہوگی۔ ان حلقوں میں ایل اے 15 کے 9 اور ایل اے 16 کے 14 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ دونوں حلقوں میں 10 اگست کو عملہ نہ پہنچنے اور کشیدگی کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ آج دوبارہ ووٹنگ کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں

Comments (0)
Add Comment