احسن اقبال کی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، معاشی خودمختاری کے عزم کا اظہار آزادی کی حفاظت کے ساتھ معرکۂ معیشت میں بھی پاکستان کا لوہا منوانا ہوگا

اسلام آباد (پی پی اے) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے یومِ آزادی کی 79ویں سالگرہ پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ آزادی ہمارے لیے خوشی شکرگزاری فخر اور عزم کی تجدید کا دن ہے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا دن اللہ تعالیٰ کے حضور شکر بجا لانے اور قومی کامیابیوں پر خوشیاں منانے کا دن ہے ہم معرکۂ حق میں کامیابیوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے یومِ آزادی کا جشن منا رہے ہیں احسن اقبال نے کہا کہ آج ہمیں آزادی کی حفاظت کے ساتھ معرکۂ معیشت میں بھی پاکستان کا لوہا منوانا ہے بحیثیت قوم متحد ہو کر معاشی میدان میں پاکستان کو ایک مضبوط اور باوقار ملک بنانا ہوگا پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور معاشی خودمختاری کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ آج ہم صرف پاکستان کے یومِ آزادی کی 79ویں سالگرہ نہیں منا رہے بلکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے 150ویں یومِ پیدائش کی خوشیاں بھی منا رہے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ نے ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کا خواب دیکھا۔ یومِ آزادی ہمیں ان کی عظیم جدوجہد بصیرت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمیں قائداعظمؒ کے اتحاد ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں کو اپنی قومی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا احسن اقبال نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو مضبوط خوشحال، خودمختار اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت صرف سرحدوں پر نہیں بلکہ معاشی علمی سائنسی اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں کامیابی حاصل کرکے بھی کی جاتی ہے

Comments (0)
Add Comment