لاہور میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، پانچ جاں بحق

لاہور ( پی پی اے) لاہور کے ملحقہ علاقے ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا. ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں حادثے میں دو راہگیر اور کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوئے ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نعمان، 20 سالہ عبدالرحمن، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق تمام متاثرین کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment