نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے 3 نام شارٹ لسٹ

مری (پی پی اے) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت سازی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے تین نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں جن میں شاہ غلام قادر اور طارق فاروق سمیت تین رہنما شامل ہیں وزیراعظم کے حتمی انتخاب کا اختیار نواز شریف کو دے دیا گیا. اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، امیر مقام، پرویز رشید اور دیگر لیگی رہنماؤں نے شرکت کی۔ آزاد کشمیر سے راجا فاروق حیدر، شاہ غلام قادر اور نومنتخب ارکان اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہوئے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر نے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرست بھی نواز شریف کو ارسال کردی ہے۔ خواتین کی نشستوں کے لیے ماریہ اقبال، ناصرہ خان، مریم کشمیری، نثارہ عباسی اور سحرش قمر کے نام تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے راجا شاداب سکندر، علما و مشائخ کے لیے پیر مظہر سعید اور اوورسیز نشست کے لیے راجا محمد جاوید کا نام سامنے آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی منظوری نواز شریف دیں گے، جس کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment