وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر ینجمنٹ اتھارٹی کو متعلقہ صوبائی اداروں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مؤثر رابطے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کیا جائے اور متعلقہ صوبائی اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے۔ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وزیراعظم کو ملک کی وسمیاتی صورتحال، بالخصوص مون سون بارشوں کے پیش نظر سیلاب کی ورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور تاثرین کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی

Comments (0)
Add Comment