راولپنڈی (پی پی اے) آل پاکستان میڈیا کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کٹنگ کی پروقار تقریب بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی تقریب میں مہمان خصوصی سینیٹر مسلم لیگ (ن) ناصر محمود بٹ سینیئر رہنما مسلم لیگ (ن) سجاد خان سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر اور سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس طارق علی ورک سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں آر ڈبلیو ایم سی کے ڈائریکٹر حافظ عبداللہ بٹ سردار طارق مرزا منصور بیگ سرمد خان عامر بٹ اصغر راجپوت ملک محسن نواز حاجی بابر خان ملک آصف نائب صدر عوامی مسلم لیگ لال حویلی شیخ بلال جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) روبینہ بٹ چیئرمین اسلام آباد اے پی ایم سی سبطین رضا لودھی فنانس سیکرٹری اے پی ایم سی راولپنڈی حاجی ظہیر اختر چیئرپرسن اے پی ایم سی قرۃ العین علی خواجہ اور وائس چیئرمین اسلام آباد عاشر وقاص بھی شریک ہوئے تقریب کی میزبانی صدر آل پاکستان میڈیا کونسل راولپنڈی سردار خرم خان نے کی اس موقع پر چیئرمین شفاء نور فاؤنڈیشن ڈاکٹر زاہد احمد نے بھی اہم کردار ادا کیا جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا جبکہ ملی نغموں نے شرکاء کے جذبۂ حب الوطنی کو مزید جلا بخشی اور تقریب میں سماں باندھ دیا میزبان تقریب سردار خرم خان نے تمام معزز مہمانوں کی شرکت اور تقریب کو کامیاب بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی استحکام ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی