اسلام آباد (پی پی اے) بری امام عرس کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے شہریوں اور زائرین کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے گئے ہیں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے بری امام کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ذمہ داری سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی انہوں نے مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے زائرین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور آمدورفت میں سہولت کے لیے ناکہ تھرڈ ایونیو کھلا رکھنے کے احکامات جاری کیے ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کی کہ تلاشی کے عمل میں پولیس سے تعاون کریں