کراچی (پی پی اے) حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد صدر گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد ملک شہزاد اعوان نے 40 روز کے لیے ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔گورنر سندھ نہال ہاشمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کا مؤقف سنا اور مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے معاملے پر حکومت سے 15 روز کا وقت لیا گیا ہے جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ٹول ٹیکس کے معاملے پر بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے وفاقی وزیر علیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں مذاکرات میں وزیر پٹرولیم میئر کراچی سعید غنی اور پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بھی تعاون کیا انہوں نے کہا کہ جو معاملات ابھی حل طلب ہیں انہیں بھی جلد حل کرلیا جائے گا حکومت اور ٹرانسپورٹرز نے ایک دوسرے کے مؤقف کو سمجھا ہے اور بیشتر مسائل کے حل میں پیش رفت ہوئی ہے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے ہونا ملک کے مفاد میں ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کی بہتری اور قیام امن کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ پاکستان کا امن اور استحکام سب سے مقدم ہے اور وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے حکومت اور تمام متعلقہ فریق پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے