اسلام آباد (پی پی اے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جس کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کا مظہر ہے وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور کامیابیاں قابل تحسین ہیں وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے