شہریوں کو مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی اولین ترجیح آئی جی اسلام آباد جرائم کی روک تھام بہتر ریسپانس اور عوامی اعتماد کے فروغ پر توجہ دینے کی ہدایت

اسلام آباد (پی پی اے) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سینئر پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں امن و امان جرائم کی روک تھام تفتیشی امور اور شہریوں کو پولیس سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیمان ظفر اور ڈی ایس پی سی آئی اے نے شرکت کی آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے پولیسنگ نظام کو مزید مؤثر مربوط اور عوام دوست بنایا جائے انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور پولیس ریسپانس بہتر بنانے کی ہدایت کی آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عوامی خدمت کے ویژن کے تحت شہریوں کو محفوظ ماحول اور معیاری پولیس سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

Comments (0)
Add Comment