اسلام آباد (پی پی اے) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ ہوئی جس میں جرائم کی صورتحال، مقدمات کی فتیش، فیلڈ پولیسنگ اور شہریوں کو پولیس سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق ایس ایس پی سکیورٹی پریشنز سلیمان ظفر ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی متعلقہ افسران نے جرائم اور تفتیشی عمل سے متعلق بریفنگ دی آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے فیلڈ پولیسنگ مزید مؤثر بنائی جائے مقدمات کی معیاری اور بروقت تفتیش یقینی بنائی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کی جائیں انہوں نے جدید یکنالوجی کے مؤثر استعمال ملزمان کی بروقت گرفتاری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف اور معیاری پولیس سروسز کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی